اٹک (نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام صوبہ بھر میں انقلا ب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا.صفائی ہمارے ایما ن کا نصف حصہ ہے اور اسی طاقت اورایمانی جذبیکے ذر یعے ہم اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں ستھرا پنجاب کے حوا لے سے افتتاحی تقریب سیبطورمہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدار ت کمشنر راولپنڈی انجینیرعامرخٹک نیکی۔تقر یب میں سابق صوبای وزیرماینز پنجاب چوہدری شیرعلی ،سابق رکن صوبای اسمبلی پنجاب سردارا فتخارخان ،سابق صو بای وزیرکھیل پنجاب جہانگیرخانزادہ، ٹکٹ ہولڈر پا کستان مسلم لیگ نوازملک حمیداکبر خان،رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کے نماندے ملک ندیم خان، ضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ نواز سلیم شہزاد،سابق چیرمین بلدیہ اٹک شیخ شاہدمحمودشا ہدی،سابق کونسلر میاں شاہ نوازشانی،ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا،ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو وقاص اسلم مارتھ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید،اسسٹنٹ کمشنر اٹک شگفتہ جبیں،اسسٹنٹ کمشنرحسن ابدال عارف قریشی،اسسٹنٹ کمشنر حضر و عاشہ بدر،اسسٹنٹ کمشنرجنڈاشفاق رسول،ا سسٹنٹ کمشنرپنڈگھیب ملک نورزمان، چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان،چیف آفیسر بلدیہ فتح جنگ خان بادشاہ،اسسٹنٹ ڈاریکٹرلوکل گورنمنٹ خواجہ حسان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔