اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نومبر 2024ء کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 75 پیسے سستی کی گئی ہے۔ کراچی کے صارفین کیلئے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نیپرا کے مطابق صارفین کو ریلیف جنوری کے بلوں میں ملے گا۔