مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک: شوکت یوسفزئی 

پشاور؍ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے۔ حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو مذاکرات کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزراء کے اس حوالے سے بے سروپا بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں، حکومت اپنے وزراء کو مذاکرات کے حوالے سے غیر ضروری بیان بازی سے روکے۔ علاوہ ازیں سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تاثر دیا جا رہا کہ ہم این ار او مانگ رہے ہیں،  این آر او مانگنا ہوتا تو ہم اتنی کرب اور مشقت سے نہ گزرتے، بانی پی ٹی آئی نہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دیں گے اور نہ ڈیل کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر ہم تحریری مطالبات کیسے دے سکتے ہیں، حکومت سے جو بات چیت ہوتی ہے اس بانی پی ٹی آئی کو رپورٹ بیک کرنا پڑتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن