لاہور( این این آئی)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلو چستان میں دھاندلی زدہ ضمنی انتخابات کو مسترد کر تے ہیں، جے یوآئی کے ساتھ دھوکہ دہی پر عوام اور کارکنان اپنے حق کے تحفظ کے لیے میدان میں نکلیں گے، کہیں بھی قانون کی حکمران نہیں ملک میں جمہوریت اور الیکشن صرف ایک ڈھونگ بن چکا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ جے یو آئی کا مینڈیٹ چوری کر کے بلوچستان پی بی 45میں چوتھے نمبر پر آنے والے امیدوار کی جیت کو مسترد کرتے ہیں ایسی مصنوعی جیت جمہوریت کے ساتھ کھلا مذاق اور عوامی رائے پر ڈاکا ہے۔