انڈونیشیا میں مفت کھانا کھلانے  کا پانچ سالہ منصوبہ شروع 

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا نے ملک میں عوام میں خوراک کی کمی کے مسئلے سے پیدا شدہ مسائل سے نمٹنے کے لیے بچوں ، خواتین اور سکولوں کے طلبہ کو دوپہر کا کھانا مفت تقسیم کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پروگرام کی ابتدا گزشتہ روز کی گئی ہے۔ مغربی جاوا کے ایک جونیئر ہائی سکول میں اس پروگرام کے افتتاح کے طور پر بچوں کو دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔انڈونیشیا میں یہ پروگرام پہلی بار شروع کیا گیا ہے ۔ اس پر 4.3 ارب ڈالر بجٹ خرچ کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن