لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کے ملازمین نے چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی. مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے 334 ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئیں ،ہم لوگ فاقوںپر مجبور ہو گئے ہیں۔ خواتین ملازمین کا کہنا تھا بغیر تنخواہ گزر بسر کیسے کریں۔بعد ازاں ملازمین سے سی او نذیر حسین چھینہ نے مذاکرات کیے۔ سی او نے ملازمین کو پیر تک تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کی یقین دہانی کروائیپر ملازمین نے احتجاج ملتوی کر دیا،مظاہرین کا کہنا تھا اس بارمعاملات حل نہ ہوئے تو سیکرٹری آفس کے باہر دھرنا دینگے۔