گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ میں ماڈل ریڑھی بازار اور جی ٹی روڈ شیرانوالہ باغ کے قریب رکشہ سٹینڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ریڑھی بازار میں بیک وقت ایک ہزار ریڑھیوں کی گنجائش ہوگی، رکشہ اسٹینڈ کے قیام سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ایم پی ایز عمران خالد بٹ، عمر فاروق ڈار کے ہمراہ افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ حیدری روڈ کے علاقہ میں ریڑھی بازار کے قیام سے جی ٹی روڈ پر کسی قسم کی ریڑھی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔