کراچی (نیوز رپورٹر) ہزارہ قومی اتحاد پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈوکیٹ ،عابد بھٹی ،ڈاکٹر افضل ،فدا تنولی ،خالد اعوان،جہانگیر خان بنگش،اویس اعوان، کاشف خان یوسفزئی ،ریحان خان اور جابر غوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ میں سیلاب کو آئے ہوئے دو ماہ گزر چکے ہیں لیکن اب تک ریلوے کی ٹرینیں مکمل طور پر بحال نہ ہوسکیں ۔منیر عباسی ایڈوکیٹ نے کہا کہ کوچز،انجن اور اسٹاف کی دستیابی کے باوجود پسنجر ٹرینیں بندش کا شکار ہیں ،اس کی وجہ ہے کہ ریلوے کے وزیر اس محکمہ سے دلچسپی نہیں رکھتے ۔ہم وزیر اعظم شہباز شریف سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ خواجہ سعد رفیق کو فی الفور وزارت ریلوے سے ہٹایا جائے ۔
منیر عباسی ایڈوکیٹ