حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیوایف بی آر گوجرانوالہ حسن مبرور نے ان لینڈ ریونیو آفیسرزغلام ساجد ، ناصر علی شاہ ، ثا قب نذیر تارڑکے ہمراہ شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور POS کی تنصیب کا جائزہ لیا۔ انھوں نے تاجران اور دوکانداروں پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر کاروباری مراکز ایف بی آرکے سسٹم کے ساتھ منسلک ہو، ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ پی او ایس ٹیئر ون ری ٹیلرز صارفین کو جعلی رسیدیں جاری کر رہے ہیں، صارفین جعلی رسید آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے رپورٹ کریں، رسید پر ٹیکس آسان موبائل ایپ کے ذریعے کیو آر کوڈ موجود ہونے کی تصدیق کر لیں، صارفین دکاندار سے کچی رسید لینے سے صاف انکار کریں۔ صارفین جعلی رسید ملنے کی صورت میں اپنی لوکیشن شیئر کریں۔رسید یا اسے جاری کرنے والے ٹیئرون ری ٹیلر یا ریسٹورنٹ کی تصویر بنائیں، یہ تمام شواہد ایف بی آر آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے پوسٹ کریں تاکہ ذمہ داران کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔