موڑکھنڈا ( نامہ نگار ) رہنما پی ٹی آئی مہر سہیل منظور گل نے موڑکھنڈا پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ناقص حکمت عملی نے کسانوں کو دیوالیہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس وقت اپنی گندم محض 2ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت کرنے پر مجبور ہیں جو ان کی لاگت سے کہیں کم ہے۔