شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) معروف قانون دان چوہدری حفیظ اللہ مان نے کہا ہے کہ ، فلسطین کے عوام کے دل دہلادینے والے واقعات دیکھ کر امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں۔انسانیت کے نام نہاد علمبردار وں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں آج فلسطین میں انسانیت تڑپ رہی ہے اور معاشرتی تہذیب کے فروغ کی باتیں کرنے والے پورپی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں پاکستان کے عوام قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کی روشنی میں ناجائز ریاست اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے اس کا مشرق وسطیٰ میں وجود اسلامی ممالک کیلئے قطعی خیر کا باعث نہیں ہوسکتا اسرائیل کا ناجائز وجود مٹا کر ہی مسلمان چین کی سانس لے سکیں گے۔