میاں چنو( خبر نگار ) 7 ستمبر 1974 کا پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ اس تاریخ کو ہمیشہ تابندہ اور زندہ رکھنے کے لیے 7 ستمبر 2022 بروز بدھ تاریخی کانفرنس تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے نام سے جماعت اہل سنت پاکستان ڈویثرن ملتان کے زیر اہتمام شاہی عید گاہ آستانہ عالیہ سعیدیہ کاظمیہ ملتان بعد نماز مغر ب سے آغاز کیا جائیگا۔ اس آگاہی کے لیے ضلع خانیوال اور تمام تحصیلوں کی طرف سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی محمد رفیق احمد شاہ جمالی کے حوالے سے تاریخی حقائق پر روشنی ڈالی گئی ۔
جس میں الحاج محمد تاج رفیق مغل ضلع خانیوال، مولانا محمد شفیع سعید ی نائب امیر ضلع خانیوال، تحصیل میاں چنوں کے امیر علامہ منو ر حسین سعید ی، مفتی گلفام یوسف، قاری عمر فاروق، میاں امجد علی حامدی، چوہدری سفیان افضل سٹی میاں چنوں سے پیر سید منیر حسین شاہ بخاری، محمد عثمان الخیری نے شرکت کی۔
اور آگاہی دی کہ میاں چنوں سے 7 ستمبر 2022کو 3:00 بجے ملتان کی طرف قافلے روانہ ہو ں گے اور قادر پور راواں بائی پاس پر پورے ضلع کے قافلے مل کر شاہی عیدہ گاہ پہنچیں گے۔