مری (نامہ نگار خصوصی)6 ستمبر یوم دفاع پاکستان ہماری قومی زندگی کا اہم ترین دن ہے۔ اس دن ہماری جری اور بہادر افواج نے مکار دشمن بھارت کی بزدل افواج کواپنی جانوں کے نذرانے دیکر شکست فاش د ی اوروطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کی اور دشمن پر ایسی کارضربیں لگائیں جن کو یادکرکے آج بھی دشمن خوف سے کانپ جاتا ہے، پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے شہادتیں دیکر پاک مٹی قوم کی حفاظت کرکے دشمن کے دانت کٹھے کئے ۔ان خیالات کا اظہار راجہ دفتر عباسی ،حق نواز عباسی ،مرزا سہیل بیگ اورلیگی رہنماء معین الحق نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے شہدائے 1965 کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا ۔