انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس فوری واپس لیا جائے، سردار ثاقب نسیم

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریدرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر سردار ثاقب نسیم نے 4مئی 2025نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو مکمل طور پر مسترد کرتے  ہوئے کہا ہے کہ حکومت رات کے اندھیرے میں جاری کئے گئے نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو واپس لے کاروباری طبقہ اس وقت  انتہائی مشکلات کا شکار ہے بڑے لوگ ٹیکس دینے سے انکاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔ سردار ثاقب نسیم نے کہاکہ ٹیکس افسران کو مزید اختیارات دینے سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگاکاروباری طبقہ اپنے حصے کا ٹیکس ادا کر رہاہے کسی کو اس کی تذلیل کی اجازت نہیں دیں گے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس فی الفور  واپس لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن