وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے ایک گاڑی،6موٹر سائیکل چوری

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی ،زیورات ،لیپ ٹاپ ، موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ سنگجانی کے علاقے میں دو افراد ایک شخص سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کورال کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار ایک شخص سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں دو افراد ایک شخص سے نقدی ،موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ بنی گالا کے علاقے میں دو نقاب پوش راہگیر سے نقدی ، طلائی انگوٹھی ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شالیمار کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی ، انعامی بانڈ اور سونا چوری کرلئے گئے تھانہ کورال کے علاقے سے کار چوری ہو گئی تھانہ کوہسار ، شالیمار ، سیکرٹریٹ ، کھنہ ، تھانہ آئی نائن اور سبزی منڈی کے علاقوں سے 6 موٹر سائیکل چوری ہو گئے

ای پیپر دی نیشن