مغل اتحاد گروپ کا دھڑے،برادی سمیت چوہدری شیرعلی گروپ کی حمایت کا اعلان 

 کھنڈہ(نامہ نگار)مغل اتحاد گروپ کے سربراہ فتح خان، دستار مغل، سہیل لکی، باسط جوہد نے اپنے گروپ دھڑے اور برادی سمیت پیپلز پارٹی  ملک آصف گروپ چھوڑ کر چوہدری شیرعلی خان کی قیا د ت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر اظہارِ خیال کر تے ہوئے کہا کہ مغل اتحاد گروپ آج کے بعد چوہدری شیر علی خان اور انکی پوری ٹیم اور پینل کے ساتھ مل کے چلے گا اور ہماری سیاست اب صرف اسی خاندان کے ساتھ رہے گی چوہدری صاحب نے ایک سال میں ڈھلیاں میں جتنے ترقیاتی کام کروائے اس کی مثال نہیں ملتی، علاقے بھرے میں گلیوں اور لنک روڈز کے کام مکمل کروائے حلقہ کا نمائندہ ہونے کا حق ادا کیامغل اتحاد گروپ کے تمام ساتھیوں کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ انکو اپنے فیصلہ پر کبھی بھی مایوسی نہیں ہوگی ہم اپنے ساتھیوں کا ساتھ دینا جانتے ہیں حلقہ کی عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں  پہلے مالی سال میں پنجاب بھر کے انتخابی حلقوں میں سے سب سے زیادہ فنڈز حلقہ پی پی 4 تحصیل فتح جنگ اور تحصیل پنڈیگھیب کے لیے وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ایجوکیشن، ہیلتھ، سڑکوں، لنک روڈ اور گلیوں کے لیے تقریبا ساڑھے 8 ارب کی خطیر رقم وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے منظور کروائی، جس پر میں وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف  کا شکریہ ادا کرتا ہوں میرا مشن عوام خدمت ہے اور یہ مشن جاری رہے گا، کسی بھی عوامی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، تاخیر کے شکار تمام کاموں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا، حلقہ کی عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے وہ ان کو پورا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہوں، اور اسکے لیے میں ہر دروازے کھٹکھٹا رہا ہوں تا کہ زیادہ سے زیادہ فنڈز حلقہ کے لیے فنڈز لاسکوں فتح جنگ سے پنڈیگھیب کھوڑروڈ، اٹک سے فتح جنگ روڈ، حیدر چوک سے تھٹی گجراں وایا تنازعہ ڈیم رتوال روڈ، قطبال سے بنگو سے ڈھوک امانت کٹاریاں روڈ، کوٹ فتح خان سے شہرائے چراغ روڈ، مختلف دیہاتوں کے لنک راستوں، گلیوں نالیوں، بنیادی مراکز صحت پہ کام تیزی سے جاری ہے؛میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں صرف ایک ہی مشن کو لے کے چل رہا ہوں کہ علاقہ کی محرومیوں کو کم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکوں۔

ای پیپر دی نیشن