خسرو بختیار‘ ہاشم جواں بخت کیخلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوا دیا‘ ایک ماہ میں فیصلے کا حکم

لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس جسٹس عالیہ نیلم نے سابق وزراء خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف نیب ریفرنس دائر نہ کرنے کیخلاف درخواست دادرسی کیلئے چیئرمین نیب کو بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں فیصلہ کر نے کا حکم دیدیا۔ احسن عابد ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر ڈی جی نیب لاہور نے الزام علیہان کیخلاف انکوائری کی۔ ڈی جی نیب لاہور نے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوا دی۔ چیئرمین نیب نے چار ماہ گزرنے کے باوجود ہاشم جواں بخت اور خسروِ بختیار کیخلاف ریفرنس دائر نہیں کیا۔ استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین نیب خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن