ائیرچیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، عسکری تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پاک فضائیہ سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی اور دفاعی تعلقات پر زور دیا گیا۔ علاقائی صورتحال کے پیش نظر باہمی اور عسکری تعاون کیلئے نئی راہیں استوار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا گیا، ائر چیف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ سفارتی اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو خود سے دیکھتا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ جین میریٹ کی پاکستان اور برطانوی فضائیہ میں تعلقات کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن