مقبوضہ کشمیر: پہلگام فالس آپریشن کے بعد کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل، جعلی مقابلوں میں ریکارڈ اضافہ

سرینگر (آئی این پی+ صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد روزمرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں بھارتی فورسز نے ایک ڈرون فوٹیج جاری کی جس میں مقامی نوجوان امتیاز احمد ماگرے کو دریا میں کودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کشمیری نوجوان کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے واویلا مچا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بھارتی قابض افواج کشمیر میں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر کے دنیا کو گمراہ کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا ماضی میں ایسی ہی جعلی خبریں دیتا رہا ہے۔ بھارتی حکومت عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ان کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔  مقبوضہ جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کو  ایک دن پکڑا جاتا ہے دوسردن ان کی لاشیں ملتی ہیں ۔ محبوبہ مفتی  نے عوامی وفود سے بات چیت میں کہا کہ   پہلگام حملہ کے خلاف کشمیری عوام نے  اپنی ناراضگی کا اظہار کیا،  تاہم اس کے باوجود یہاں لوگوں کو نہ صرف ہراساں کیا جاتا ہے بلکہ خون بھی بہایا جاتاہے۔محبوبہ مفتی پہلگام حملے کے بعد فورسز کے رویے کی تنقید کرتے ہوئے کہا: کشمیر کے باشندوں کو پولیس اسٹیشن بلا کر گھنٹوں تک بٹھایا جاتا ہے ۔ تاہم محبوبہ کا کہنا ہے کہ لیکن افسوس کی بات ہے کہ بانڈی پورہ اور کولگام میں دو حادثے رونما ہوئے، جو کئی سوالات کو جنم دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن