لاہور (کلچرل رپورٹر)پاکستان رائٹررز گلڈ کی پنجاب ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں جو منگل کی صبح گلڈ ہاؤس میں معروف شاعر، ادیب اور کالم نگار سعید آسی کی زیر صدارت ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گلڈ کے نمائندہ وفد کی ملاقات کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں رائیڑر گلڈ کے مالی مسائل اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور گلڈ ہاؤس میں مشاعروں کے اہتمام اور ادبی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں رائٹرز گلڈ ٹرسٹ کی مرکزی چیئر پرسن فرح جاوید، گلڈ پنجاب کے سیکرٹری جنرل بیدار سرمدی، ایگزیکٹو کونسل کے ارکان امجد علی شاکر،اخلاق حیدر آبادی، نذر بھنڈر، محترمہ عظمیٰ کمال اور گلڈ کے آفس سیکرٹری ظفر اقبال نے شرکت کی اور گلڈ کو مزید فعال بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔