لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت پری مون سون انتظامات و جائزہ سے متعلق ڈویژنل سطح کا اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے اضلاع سے سیلابی صورتحال میں لوگوں کے انخلاء پلان پر بریفنگ لی۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی اور متعلقہ محکموں نے پری مون سون انتظامات بارے بریفنگ دی کہ دریائے راوی اور ستلج میں آبی بہاو معمول کے مطابق ہے، واسا ہیڈ آفس میں قائم مرکزی مانیٹرنگ و کنٹرول سنٹر سے سورنگ پوائنٹس اور انڈرپاسز کی مسلسل نگرانی ہوگی۔ کمشنر لاہور نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو اربن فلڈنگ سے متعلق تمام مشینری کو فعال کرنے کی ہدایت دیتے کہا مون سون کیلئے لاہور کے تمام ایس او پیز اضلاع پر بھی لاگو ہونگے۔موسمی پیشگوئی، دریائوں کے کیچمنٹ ایریاز میں بارش اور پیشگی منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کریں۔