جنگی خطرات پر بحث: اجلاس میں ارکان کی بہت کم تعداد شریک

منگل کو ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس شروع ہوا تو بشمول آصفہ بھٹو  12خواتین پارلیمنٹرین سمیت بہت کم اراکین پارلیمنٹ ایوان میں موجود تھے۔ ایوان میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو  سامنے رکھ کر بھارت کی پاکستان کے خلاف جاری آبی جارحیت اور ممکنہ جنگی خطرات پر بحث دوسرے دن بھی جاری رہی۔ اراکین قومی اسمبلی نے بھارت کے ساتھ پاکستان کی جاری ٹینشن میں دفاع وطن کے لیے پاک فوج کا ہرممکن ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے، پاکستان کا پانی روکنے اور غیر اعلانیہ طور پر پانی چھوڑ کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی آبی جارحیت پر عالمی برادری کو فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے سیاسی اختلافات بھلا کر قومی سلامتی کے معاملے پر متحد ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن