سندر ریسکیو 1032 کے اعزاز میں تقریب‘ ورکرز میں انعامات تقسیم

سندر (نامہ نگار) سندر اسٹیٹ میں ریسکیو 1032 کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔چیئرمین پیڈمک نے ریسکیو اور سکیورٹی سٹاف میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب شاندار کارکردگی کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔ صدر سندر اسٹیٹ، سینئر نائب صدر سندر ٹریڈ یونین سید معاذ محمود سمیت صنعتکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ صدر سندر اسٹیٹ محمد احمد خان نے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہا اور اقدام کو سکیورٹی اور ایمرجنسی سسٹم کی بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن