چوری خاتمہ کیلئے سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ کرکے ان پًٹ ختم کیاجائے:میاں عبدالغفار

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت سیلز ٹیکس سے تمام قسم کی کرپشن اور ٹیکس چوری خاتمے کیلئے اسے سنگل ڈیجٹ کرکے ان پًٹ ختم کرے،جن ایف بی آر افسروں کے اسیسمنٹ کے 10 کیس غلط ثابت ہوئے ہیںان سے اختیارات واپس لے کر ان کا احتساب کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سکرٹری خواجہ ریاض حسین نے وفاقی ٹیکس محتسب کی ایڈوائزری کمیٹی میں آئندہ مالی سال کے حوالے سے بجٹ تجاویز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ،لاہور چیمبر آف کے صدر میاں ابوذر شادسمیت ٹیکس بارز کے عہدیداران،ایف بی آر اور ایف ٹی او سیکرٹریٹ کے افسران اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا اگر ٹیکس پیئرکی غلطی پر کروڑوں جرمانے اور جیل ہو سکتی ہے تو ٹیکس کلیکٹر کیلئے ایسا کیوں ممکن نہیں،اگر میرٹ اور قانون کی حکمرانی ہوگی تو ٹیکس پیئر زکا اعتماد بحال ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن