کامونکی(نمائندہ خصوصی)مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔واہنڈو کے علاقہ تمبولی کا رہائشی پچیس سالہ عثمان کرامت پسٹل کی صفائی میں مصروف تھاکہ اچانک فائر اسکی بائیں ٹانگ پر لگا عثمان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ محلہ بلال پارک کے رہائشی احسن بٹ کا محلہ دار شاہد اصغر اور اس کے ساتھیوں سے جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجہ میں احسن بٹ سر میں چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہوگیا۔نواحی گاؤں نیو گہوگا کے سجاد اور نعیم وغیرہ میں مقدمہ بازی کی رنجش چلی آرہی ہے۔گذشتہ رات سلیم اور شاہد کی ایما پر نعیم،وسیم اور امجد نے سجاد کے بھائی عمران کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کر دیا۔