لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل سن کر بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے سینئر سکیل سٹینو گرافر زاہد محمود ‘ انسپکٹر حافظ ممتاز علی ‘سب انسپکٹرز مجاہد حسین ‘وحید اشرف ‘ سب انسپکٹر محمد صفدر اسلم کی پروموشن کی درخواست پر ریلیف کی ہدایات جاری کیں۔ کانسٹیبل جہانگیر احمد کی طبی مالی امداد کی درخواست‘ شہید ہیڈ کانسٹیبل افضل کی اہلیہ کی بیٹی کی سکالرشپ کیلئے درخواست‘ شہید ہیڈ کانسٹیبل عبدالقادر کی اہلیہ کی مالی امداد کی درخواست جبکہ کانسٹیبل عبدالباسط کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ریلیف کی ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔