لاہور(خبرنگار)لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مس جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حکم دیا ہے کہ سابق سینیٹر اور پاک عرب سوسائٹی کے مالک وقار احمد خان کی جائیداد فروحت کرنے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کریگا،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا، سابق سینیٹر وقار احمد خان نے نیب عدالت کے جائیداد فروخت کرنے کی کارروائی اور ٹرائل کورٹ کے ضمانت منسوخی کے شوکاز نوٹس کو چیلنج کیا تھا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق سینیٹر کی درخواست پر دورکنی بنچ سماعت کرسکتا ہے، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے نشاندہی کی کہ پچاس کروڑ سے کم کے ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔