خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) گاؤں گجیانہ بھٹیاں میں پاکستان عوامی تحریک کے سابق صدر سیف اللہ بھٹی اور رہنما تحریک منہاج القران امجد علی بھٹی قادری کی کوششوں سے سماجی شخصیت شمعون بھٹی آف یونان کی طرف سے عطیہ کردہ عوامی فری ایمبولنس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا تقریب سے خطاب کرتے چیئرمین دارالاحسان ویلفیئر فاؤنڈیشن آستانہ عالیہ گلشن صابری حاجی طارق محمود عاجز‘ صابر حسین گجر‘ اقبال اکبر مقبول حسین قادری علامہ یاسین تبسم نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے کا درس ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو ورثہ میں دیا ہے۔