چونیاں: انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن‘سامان ضبط 

چونیاں(نامہ نگار خصوصی) انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، پختہ تھڑے، فلیکسز، شیڈز اور تندور کو مسمار کر دیا۔ تجاوزات سے اتارا گیا سامان قبضہ میں لے لیا گیا آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں تیمور خاں نے کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا سروس روڈ اور فٹ پاتھ پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے دکاندار اپنی دکان کا سامان اپنی حدود میں رکھیں۔ دکاندار دکان کا تمام سامان باہر لگا کر مسافروں کیلئے مشکلات پیدا کرتے ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔ قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ دوران آپریشن سی ای او وقاص حمید، انکروچمنٹ انسپکٹر خالد نزیر اور دیگر میونسپل کمیٹی عملہ بھی موجود تھا۔

ای پیپر دی نیشن