پاکستان اچھی ٹیم ‘بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی:میٹ ہنری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر میٹ ہنری نے کہاہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، انہوں نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ پاکستان بہت اچھی ٹیم ہے، ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے یہ اچھی سیریز تھی۔ہم سیریز جیت نہ سکے لیکن لڑکوں نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ پاکستان جب اچھی بیٹنگ کررہا تھا تو انہیں روکنے کیلئے وکٹ لینا ضروری تھا جبکہ پاکستانی بائولرز نے درست وقت پر وکٹیں لیں۔ آغا سلمان کا کیچ مشکل تھا لیکن اس کیچ سے ہمیں اہم وکٹ ملی۔ امید ہے ہم اگلے میچ میں کم بیک کریں گے اور سیریز کا اچھا اختتام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن