معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کا دورہ قصور 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے قصور کا دورہ کیا۔ رمضان سہولت بازار اور نگہبان رمضان پیکج کے تحت پے آرڈر ز کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت مدنی اور دیگر ضلعی افسر بھی ہمراہ تھے۔ رمضان بازار میں موجود خریداروں سے اشیاء کے معیار اور قیمتوں بارے دریافت کیا۔ شہریوں نے کم قیمتوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی نے مختلف علاقوں میں وزیر اعلی نگہبان رمضان پیکج کے تحت پے آرڈرز کی گھر گھر تقسیم کا بھی جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن