وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق کا کہنا ہےکہ سینما انڈسٹری کو بہت چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان کا روشن چہرہ عالمی سطح پراجاگر کرنے کے لیے سینما انڈسٹری کی بحالی ضروری ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق کا لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا روشن چہرہ عالمی سطح پراجاگرکرنےکے لیے سینما انڈسٹری کی بحالی ضروری ہےاورسینما انڈسٹری کو بہت چیلنجز کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری اور سینما کو صنعت کا درجہ دینےکافیصلہ کیا گیا ہے اور نئی فلم پالیسی کے حوالے سےاسٹیٹک ہولڈرز سے مشاورت ہوئی ہے ۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نئی فلم پالیسی پر حکومتی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ سینسر بورڈ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس ہے اور فلم کو سینسر کرنے کا اختیار فیڈرل سنسر بورڈ کے پاس ہوگا۔مزید کہا کہ چاروں صوبوں سے تجاویز لے کر سینسر کے معاملات کو دیکھا جائے ۔