لاہور(سٹاف رپورٹر) ایجوکیشن رپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد کی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد سے ملاقات ، وائس چانسلر نے جامعہ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ایجوکیشن رپورٹر ایسوی ایشن کے وفد نے صدر عاطف پرویز کی سربراہی میں وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چیئرمین حسن عباس ، سابق صدر صائمہ نوار جنرل سیکرٹری عدنان لودھی ۔ جوائنٹ سیکرٹری اظہار الحق واحد ۔ خزانچی ارشد مہدی ۔ اقتدار گیلانی لال خلیل ۔ میاں علی افضل۔ برہان الدین۔ ناصر چوہدری ۔ کاشف داؤدی۔ تنویر گجر۔ میاں ذوہیب سمیت دیگر نے شرکت ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران پنجاب یونیورسٹی نے اہم کردار ادا کیا۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔ جامعہ کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ویکسین کروانے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ چودی جون کے بعد ویکیسن نہ کروانے والے سٹاف ممبر کو جامعہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ان کا کہنا تھاکہ جامعہ نے گذشتہ دو سال میں بین الاقوامی درجہ بندی میں بہتری لائی ہے۔ جامعہ کے مختلف شعبہ جات عالمی درجہ بندی میں شامل ہیں ۔۔اس قبل ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں ایرا ممبران نے سٹی فورٹی ٹو کے ایجوکیشن رپورٹر عمران یونس کو متفقہ طور پر نائب صدر نامزد کیا ۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ۔