اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو تبدیل کردیا گیاہے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کے منتطر پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس ( پاس) گریڈ 18کے صاحبزادہ محمد یوسف کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جی) عثمان اشرف کو اے ڈی سی (آر) تعینات کردیا گیا ہے آئی سی ٹی گریڈ اٹھارہ کے امتیاز جنجوعہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے ہٹا کر ڈائریکٹر ایگر و لگانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔