پنجاب جاب سینٹر ، گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے

لاہور(لیڈی رپورٹر) طلباء کو نوکریوں اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے اور ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے پنجاب جاب سینٹر اور گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ پی آئی ٹی بی کی جانب سے سینئر پروگرام منیجر شمس الاسلام جبکہ گفٹ یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار وسیم اللہ ڈار نے ایم او یو پر دستخط کیے۔پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ  منصوبے کے ذریعے مسلسل ایسی سرگرمیاں منعقد کر رہا ہے جو ملازمین اور آجروں کے درمیان نیٹ ورکنگ کے مواقع پیدا کرتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن