کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ نو کاچھا روڈ پر سیوریج پائپ لائن منصوبے کو شروع ہوئے ایک ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے مگر تاحال کھودی گئی ۔سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ کا کوئی انتظام نہ کیا جا سکاجس سے سڑک پر پڑی مٹی گاڑیوں کے گزرنے کی وجہ سے دھول اور اور گردو غبار کی شکل میں فضا میں تحلیل ہو تی جا رہی ہے۔ کاچھا روڈ کے رہائشی افراد اور مارکیٹ کے تاجروں بارہا واسا ایکسین،ایس ڈی او اور پراجیکٹ ٹھیکیدار کی توجہ اس دھول مٹی کی طرف کروائی کہ سڑک پر پانی کا چھڑکاو کیا جائے مگر بارہا التجا کئے جانے کے باوجود کسی فرد کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔