لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اردل روم کا انعقاد ہوا۔رواں سال اب تک پولیس ملازمین کی2348اپیلیں سنی گئی ہیں جن میں سے 2161پولیس ملازمین کی اپیلیں شنوائی کیلئے منظورکر لی گئیں اور82 اپیلیں مسترد کر دی گئیں جبکہ 105ملازمین کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے نوکری پر بحال کر دیا ہے۔ اردل روم میں آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سکیورٹی ونگز کے علاوہ ٹریفک پولیس اور ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، اینٹی رائٹ فورس سمیت مختلف یونٹس میں تعینات پولیس ملازمین ذاتی شنوائی کیلئے پیش ہوئے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد ریلیف فراہم کرنا ہے۔ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثرمیکانزم موجود ہے۔ کرپشن اوراختیارات سے تجاوز کسی طرح قابل قبول نہیں۔ مجرمانہ سرگرمیوں اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہوتی ہے۔