راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اور پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب اسمٰاء عباسی، رفعت عباسی، زیب النساء اعوان، تحسین فواد، سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ، ایس ایس پی انوسٹیگیشن راولپنڈی صباء ستار اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب کے شرکاء نے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان کو انکی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے شرکاء کا نیک خواہشات کے اظہار کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق عوام کی خدمت ہی ان کی سیاست ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں