پی ٹی آئی معاشی بحالی کی کوششوں کوسبوتاژکرناچاہتی ہے:شیخ عظیم جاوید

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ومرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر شیخ عظیم جاوید نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو انارکی و انتشار کی آگ میں جھونک کر معاشی بحالی کی حکومتی جدوجہد کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے جس کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، (ن) لیگ ہی پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے ماضی گواہ ہے کہ جب بھی نواز لیگ برسر اقتدار آئی پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں عوام خوشحال ہوئی اور ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوا اب بھی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اصلاحات نافذ کی گئی ہیں جن کے ثمرات سے صوبہ بھر کی عوام بھرپور مستفید ہورہی ہے۔ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کی خاطر بھی حکومت بھرپور جدوجہد کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن