ہوائی سفر سے خوفزدہ اداکارہ ندا ممتاز کا دلچسپ واقعہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ندا ممتاز نے حال ہی میں ایک پروگرام میں ہوائی سفر سے متعلق اپنے خوف اور ایک یادگار واقعے کا ذکر کیا ندا ممتاز نے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ہوائی جہاز میں سفر سے بچپن سے ہی ڈر لگتا ہے اور ہمیشہ یہی محسوس ہوتا ہے کہ جہاز کسی بھی وقت تباہ ہو جائے گا لیکن مجبوری کے تحت سفر کرنا ہی پڑتا ہے انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکیہ سے کراچی واپس آرہی تھیں اور جیسے ہی جہاز میں بیٹھیں تو خوف سے بچنے کے لیے فوراً سو گئیں کیونکہ انہیں یہی طریقہ سب سے بہتر لگتا ہے ندا ممتاز کے مطابق ان کے ساتھ بیٹھی ہوئی ایک خاتون نے انہیں زور سے ہلا کر جگایا تو وہ گھبراہٹ میں اٹھ بیٹھیں اور سمجھیں کہ شاید کراچی پہنچ چکی ہیں لیکن جب انہوں نے خاتون سے پوچھا تو پتا چلا کہ جہاز میں کسی فنی خرابی کی وجہ سے یہ واپس جارہا ہے یہ سن کر وہ شدید گھبرا گئیں اور ان کا خوف اور بھی بڑھ گیا کیونکہ جس بات کا ڈر تھا وہی پیش آ گیا ندا ممتاز کی یہ گفتگو نہ صرف دلچسپ تھی بلکہ ان افراد کے لیے بھی قابل توجہ تھی جو ہوائی سفر سے خوف محسوس کرتے ہیں

ای پیپر دی نیشن