موجودہ حالات میں پاکستان کسی غیر سیاسی طرز عمل کا متقاضی نہیں ہو سکتا: جاوید قصوری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کے غیر سیاسی طرز عمل کا متقاضی نہیں ہو سکتا۔وقت کا تقاضا ہے کہ جمہوری اقدار کی ترویج اور مضبوط جمہوری نظام کے لئے تمام سٹیک ہولڈر آئین و قانون کے دائرکارہ میں رہتے ہوئے کام کریں۔مگر المیہ یہ ہے کہ کسی کو بھی عوام کو فکر نہیں ہے۔ ایک طرف حکمران اپنی مراعات اور تنخواہوں میں ہوشربا اضافہ کر رہے ہیں دوسری جانب کسانوں سے لاگت سے بھی کم نرخوں پر گندم خرید کر دو ہفتوں کے دوران20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 130روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔پنجاب حکومت غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتی ہے۔حکومتی پالیسیوں سے اشرافیہ کے وارے نیارے ہو گئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ حکومت اگر واقعی میں ملک کے اندر استحکام لانا چاہتی ہے تو ایسے وزیروں اور مشیروں سے جان چھڑوائے جو پاکستان کے اندر انتشار کی فضا ء قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن