پہلگام واقعہ مودی سرکاری کا اپنا کیا دھرا، بھانڈا پھوٹ چکا:پیر عرفان مشہدی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے کیونکہ یہ واقعہ مودی سرکار کا اپنا کیا دھرا ہے جس کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان عالمی مبلغ پیر سید عرفان مشہدی نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں کہاپاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔ امیر اہلسنت پیر عبدالخالق نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت اور خطے کو جنگ میں دھکیلنے مترادف ہے۔ ہمارا ہر کارکن دفاع وطن کے لیے تیار اور پر عزم ہے۔مودی اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔

ای پیپر دی نیشن