وکلاء زیادہ وقت عدالتوں میں گزاریں:جسٹس فاروق حیدر

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام بار ووکیشنل کورس کے شرکاء میں تقسیم اسناد کی تقریب ہوئی،مہمان خصوصی جسٹس فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب پڑھنے کی عادت کبھی نہ چھوڑیں، اپنا زیادہ وقت عدالتوں میں گزاریں اور سینئرز سے سیکھیں، آپ نوجوان وکیل ہیں زیادہ سے زیادہ محنت کریں تاکہ آپ بہترین وکیل بن سکیں، صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ نوجوان وکلاء ہمارا اثاثہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن