24 گھنٹوں میں1482ٹریفک حادثات میں 19 افراد جاں بحق، 1276 زخمی

لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1482ٹریفک حادثات میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 1276 زخمی ہوئے ہیں۔ان ٹریفک حادثات میں 786ڈرائیوز،68کم عمرڈرائیور، 546مسافراور169 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔جس میں صوبائی دارالحکومت لاہور 282متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان 78حادثات میں 88متاثرین  کے ساتھ دوسرے،گوجرا نوالہ78حادثات میں 80متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل 1501 متاثرین میں 1205مرد اور296خواتین شامل ہیں۔زخمی ہونیوالوں میں 287افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم810افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ404زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔



ای پیپر دی نیشن