لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے اپنی فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل رواں سال فورس کی ویلفیئر پر 78 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 25 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 21 کروڑ 99 لاکھ روپے دئیے گئے۔ علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کیلئے 11 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ گذارا الاؤنس کی مد میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 9 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے۔ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 7 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 1 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔ پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 67 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔