لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ جادوئی سپن بالر سعید اجمل نے کہا ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے صائم ایوب اور صاحبزاد ہ فرحان اوپنرز ہونا چاہئے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے تجویز کیا کہ بابر اعظم کو نمبر 3یا 4 پر کھیلنا چاہئے اور سفیان مقیم کو پراپر مو قع دینا چاہئے ۔سفیان مقیم بہت ٹیلنٹڈ سپنر بالر ہے اور وہ قومی ٹیم کے بہت کام آئیگا ۔