نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) مہنگائی کا جن بے قابو، حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آنے لگی، شہریوں سمیت تاجر برادری بھی پریشان، تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے شہری تو پریشان ہیں ہی تاجر بھی پریشان دکھائی دینے لگے تاجر برادری کا کہنا ہے مسلم لیگ نون کا الیکشن کے دوران کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہ کر سکی،بلکہ ملک کو مزید مہنگائی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے اور گندم کی کٹائی مکمل ہونے کے باوجود ہر طبقہ پریشان ہو گیا ہے کیونکہ گندم کی قیمت بہت کم تھی جس کا اثر آنے والے دنوں میں ہر ایک پر پڑے گا جس کی وجہ سے پاکستان کا ہر شہری پریشان دکھائی دے رہا ہے۔ رہی سہی کسر بجلی، سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ نے نکال دی ہے تاجر برادری نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور مہنگائی کو کنٹرول کرے کیونکہ پاکستان میں مہنگائی کم ہو گی تو عوام خوشحال ہوں گے پھر کاروبار کا پہیہ بھی چلے گا۔