گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)واپڈا ٹائون ویلفیئر گروپ کے نامزد صدراتی امیدوار چوہدری کاشف اسماعیل گجر کا کہنا ہے کہ مخالفین کو جلد سرپرائز دیں گے،مخالفین اپنی شکست سے بھاگ رہے ہیں،واپڈا ٹائون کی غیور عوام ہمارے واپڈا ٹائون ویلفیئر گروپ پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے،اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کے بہت کم دن باقی رہ گئے ہیں،ہم میدان میں ہیں اور بھرپور الیکشن میں مقابلہ کرکے ان کو عبرتناک شکست دیں گے،واپڈا ٹائون کے رہائشی ان سے 18سالوں کاحساب مانگ رہے ہیں،الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کرکے معززین واپڈا ٹائون اور رہائشیوں کی راہنمائی میں واپڈا ٹائون کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں کیونکہ ہم خدمت کا مشن لے کر آئے ہیں،ہم واپڈا ٹائون سے چوہدراہٹ سیاست کو ختم کرنے آئیں ہیں ، 18سالوں سے اقتدار میں رہنے والے واپڈا ٹائون کے رہائشیوں کے سوالات سے بھاگ رہے ہیں۔