ووٹ کی طاقت سے واپڈا ٹائون مینجمنٹ آفس واگزار کرائیں گے: فرحان اصغر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)واپڈا ٹائون کے سینئر رہنما رانا فرحان اصغرنے کہا ہے کہ ویلفیئر گروپ کو واپڈا ٹائون کے ووٹرز کی اکثریتی حمایت حاصل ہے، برسراقتدار مخالفین حقائق کے برعکس جیت کے خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں،اب کی بار الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے واپڈا ٹائون مینجمنٹ آفس قابضین سے واگزار کرائیں گے۔انہوں نے کہا مخالفین کو اپنی کارکردگی پر یقین ہے تو پھر الیکشن میں شکست کے خوف میں کیوں مبتلا ہیں۔

ای پیپر دی نیشن