ملک کو اس وقت معاشی استحکام کی ضرورت ہے : رانا شاہد

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنمارانا شاہد گادی نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت معاشی استحکام کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت میں شامل محب وطن جماعتوں کی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے مگر عوام کا مسترد کردہ ٹولہ اپنے جھوٹے بیانیہ کو پروان چڑھانے کیلئے مسلسل سازشیں کررہا ہے اس کی ترجیحات ملکی مفادات کی بجائے ذاتی و سیاسی مقاصد کی تکمیل ہے جس کیلئے یہ ہر حد تک جانے کو تیار ہیں ،میاں نواز شریف کو کو عوام کے دلوں سے نکالنے کی کئی بارکوششیں کی گئیں جو نہ ماضی میں کامیاب ہوئیں نہ آئندہ ہوں گی نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی کوششیں کرنے والوں کی اب اپنی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن